اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام ميں غير ملکي حمايت يافتہ دہشت گردوں نے حلب کے مغربي علاقوں ميں مارٹرگولوں سے حملے کرکے چاليس عام شہريوں کو ہلاک اور ايک سو ديگر کو زخمي کرديا ۔ يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شامي فوج نے جمعرات کو حلب شہر کے ہنانو محلے ميں واقع فوجي اڈے پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناديا تھا ۔ ہنانو کے علاقے ميں دہشت گردوں نے بڑا بم دھماکہ بھي کيا تھا۔ دہشت گردوں نے يہ دھماکہ اس سرنگ کے ذريعے کيا جو انہوں نے کھود رکھي تھيں۔
دوسري جانب شام ميں سرگرم غير ملکي حمايت يافتہ کم سے کم سو دہشتگردوں نے فوج کے سامنے ہتھيار ڈال ديئے ہيں۔ شامي حکام کا کہنا ہے کہ جن دہشت گردوں نے انسانيت سوز جرائم کا ارتکاب نہيں کيا ہوگا اور وہ اس بات کا عہد بھی کريں کہ اب کبھي اس قسم کي کاروائيوں ميں ملوث نہيں ہوں گے تو ان کو رہا کرديا جائےگا۔ شامي فوج نے غير ملکي حمايت يافتہ دہشت گردوں کےمقابلے ميں جنھيں مختلف ملکوں کي طرف سے اسلہ جاتي اور مالي مدد مل رہي ہے پچھلے مہينوں کے دوران شاندار کاميابياں حاصل کي ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲